غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 3 حماس کمانڈوز سمیت 8 فلسطینی شہید

ویب ایڈیٹر

غزہ : غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں 8 فسلطینی شہید ہوگئے، جاں بحق افراد میں حماس کے 3 کمانڈوز بھی شامل ہیں، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کے علاقے رفاح میں صہیونی طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس میں 8 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

حماس نے حملے میں اپنے 3 سینئر کمانڈوز کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے، شہداء میں ابو شمالا، رضا ال عطار اور محمد برحوم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی درندوں نے جبالیہ میں حماس کمانڈر محمد دیف کے گھر پر حملے کر کے ان کے بیوی اور کم سن بچے کو شہید کردیا تھا۔ سماء

gifts

kunduz

Tabool ads will show in this div