نہال ہاشمی اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل

اسلام آباد: توہین عدالت کیس مین گزشتہ روزگرفتارکیے جانے والے لیگی رہنما نہال ہاشمی کو طبیعت ناساز ہونے پر اڈیالہ جیل سے جیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روزسپریم کورٹ کےحکم پر نہال ہاشمی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کے بعد سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل لے جایا گیا تھا۔

نہال ہاشمی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہوں نے 3 ماہ قبل اسٹنٹس بھی ڈلوائے تھے۔

واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے گزشتہ سال 28 مئی کو کراچی میں توہین آمیز تقریر کی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ 31 مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔اپنی ایک تقریر میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان پر شدید تنقید کرتے ہوئےنہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے۔

سخت بیان پر سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کا ازخود نوٹس لیا تھا جبکہ پارٹی صدر نواز شریف نے نہال ہاشمی کی بنیادی پارٹی رکنیت خارج کردی تھی۔

گزشتہ روز نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےمختصر سماعت کے دوران سنایا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس باقر مقبول شامل تھے۔ تین رکنی بنچ نے24 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ دو ججز نے سزا دی جبکہ جسٹس دوست محمد خان نے خود کو فیصلے سے الگ رکھا۔

عدالت نے نہال ہاشمی کی جانب سے معافی نامہ مستردکرتے ہوے قرار دیا کہ نہال ہاشمی نے عدلیہ کی تضحیک کی۔ 50 ہزار روپے جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ قید کاٹنا پڑے گی۔عدالتی حکم پر نہال ہاشمی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ سماء

ADYALA JAIL

PML N

CONTEMPT OF COURT

Nehal Hashmi

Adyala Jail Hospital

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div