مریم نواز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی نئی تصویر

?????????????????????????????????????????????????????????
?????????????????????????????????????????????????????????

لاہور : ارے ارے آپ ایک منٹ رکیں، حوصلہ صبر، یہ مریم نواز شریف کا ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور یہ اکاؤنٹ ہرگز ہیک بھی نہیں ہوا ہے۔ عدلیہ کے فیصلے کا احترام اپنی جگہ ، تاہم پارٹی کے شعلہ بیان رہنما سے عقیدت ایسی کہ نا اہل وزیراعظم کی سرکردہ صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر ہی تبدیل کر ڈالی۔

جی ہاں ہم کسی اور کی نہیں حساب مانگنے والے کی تصویر کا ذکر کر رہے ہیں، جن کا خود حساب ہوگیا۔

   

اپنی متنازعہ شعلہ بیان کے باعث توہین عدالت کے مرتکب ہونے والے ن لیگی سینیٹر نہال ہاشمی سے اظہار ہمدردی کہیں یا عدلیہ کے فیصلہ سے انکاری کے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور نا اہل وزیراعظم کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل صفحے کی پر دی جانے والی تصویر کے فریم میں نا اہل قرار دیئے جانے والی نہال ہاشمی کی تصویر لگا دی۔

 

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جانب سے تصویر تبدیل کیے جانے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے، کچھ نے اس اقدام پر حامی تو کسی نے اس کے خلاف بولا۔

 

ایک منچلے نے تو آنے والے دنوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے یہ تک لکھ دیا کہ اب اگلی تصویر طلال چوہدری کی ہوگی۔

 

COMMENTS

MARYAM NAWAZ SHARIF

Nehal Hashmi

trolling

twitter account

official

profile picture

Tabool ads will show in this div