تھائی لینڈ میں فوجی سربراہ کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیاگیا
اسٹاف رپورٹ
بینکاک : تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے فوجی سربراہ پرایوتھ چان کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا۔
تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی کے تمام ایک سو ستانوے ارکان نے فوجی سربراہ کے حق میں ووٹ ڈالے، جنرل پرایوتھ واحد امیدوار تھے، اس لئے یہ انتخاب صرف رسمی تھا اور پندرہ منٹ میں مکمل ہوگیا۔ توقع ہے کہ اسمبلی کے انتخاب کو تھائی لینڈ کے بادشاہ جلد بھی منظور کر دیں گے۔
مئی میں جنرل پرایوتھ نے منتخب حکومت کو برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد کئی ماہ تک ملک میں سیاسی کشیدگی جاری رہی تھی، اس دوران سابق وزیرِ اعظم ینگ لک شناواترا کی جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ سماء
میں
کو
eid
crimes
تبولا
Tabool ads will show in this div