بولیویا میں صدارتی مہم فٹبال مداحوں کی ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


سینٹاکروز: بولیویا میں صدارتی مہم کا آغاز سوکر فینز کی ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا، حریف فٹبال کلب مداحوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں کی برسات کردی، افتتاحی تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی۔

سینٹا کروز  کے اسٹیڈیم میں ڈیمو کریٹک یونٹ پارٹی کی صدارتی مہم کا پنڈال سجا، لیکن صدارتی امیدوار سیموئل ڈوریا میڈینا کے خطاب سے قبل ہی فٹبال کلبز کے مداحوں نے دھوا بول دیا، مخالفین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، کرسیوں سے خوب خاطر تواضع کی۔

فٹبال مداح لڑتے رہے، صدارتی مہم کے شرکاء دیکھتے رہے، صدارتی امیدوار سمیول نے صدر ایوؤ کی جماعت پر ہنگامہ آرائی کا الزام لگایا ہے، بولیویا میں بارہ اکتوبر کو صدراتی انتخاب کا میدان سجے گا، جس میں موجودہ صدر ایوو مورالس کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔ سماء

میں

کی

arafat

Tabool ads will show in this div