امریکی ریاست کیرولینا میں6.0شدت کا زلزلہ

اسٹاف رپورٹ


کیرولینا : امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں چھ اعشاریہ صفرشدت کے زلزلے نے ہلچل مچادی،جس میں ایک سو بیس افراد زخمی ہوگئے، جب کہ چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں شدید زلزلے سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں، کوئین آف دی ویلی اسپتال میں ایک سو بیس زخمی لائے گئے۔ ایک بچے سمیت چھ افراد کو گہرے زخم آئے۔ زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، جب کہ پانی کی کئی لائنیں پھٹ گئیں، زلزلے کے باعث چھ مقامات پر بڑی آگ بھڑک اٹھیں اور کئی مقامات پر گیس اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 

زلزلہ کی گہرائی سات میل تھی، اس کی شدت بہت بڑے پیمانے پرمحسوس کی گئی۔ ایک ارب ڈالرسے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سماء

کا

امریکی

qualifier

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div