مستونگ شہداء کی کی تدفین آج ہوگی؛ شہر کی فضاء سوگوار

اسٹاف رپورٹ
مستونگ: گزشتہ روز بلوچستان کے شہر مستونگ میں دہشت گردی کی وارداتوں میں انتیس زائرین کی شہادت  کے افسوس ناک واقعہ پر شہر میں فضاء سوگوار ہے اور شہداء کی تدفین آج ہوگی ۔۔

واقعہ کے خلاف سات روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔۔

بلوچستان میں زائرین کی بس ایران کی سرحد تفتان جا رہی تھی  کہ مستونگ میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو درجن سے زائد افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ۔۔

لک پاس کے واقعے میں جاں بحق افراد کو لے جانے والی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی ۔۔ جس سے مزید تین افراد جاں بحق ہوئے ۔۔

 مستونگ میں انتیس افراد کی شہادت کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ۔

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون میں ہونے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شریک ہوئے ۔۔ انہوں نے شمعیں اٹھا رکھی تھیں۔۔ 
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر مجلس وحدت المسلمین نے ریلی نکالی ۔۔ اور ٹائر جلاکر سڑک پر دھرنا بھی دیا ۔۔

ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے چُنگی نمبر چھ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا ۔۔سماء

کی

ban

آج

blasts

financial

تدفین

Tabool ads will show in this div