اسماء قتل کیس میں اہم پیشرفت

 

مردان : مردان ميں زيادتی کے بعد قتل ہونیوالی ننھی اسماء کی ڈی این اے رپورٹ 17 روز بعد خيبرپختونخوا پوليس کو موصول ہوگئی، 247 مشکوک افراد کے سیمپل لاہور بھجوادیئے گئے، ڈی آئی کا دعویٰ ہے کہ کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے سماء کو بتايا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی ننھی بچی اسماء کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئی، جس کے بعد 247 مشکوک افراد کے ڈی اين اے سيمپل ٹیسٹ کیلئے لاہور بجھوا دیئے ہيں۔

ڈی آئی جی مردان نے دعویٰ کيا ہے کہ کيس ميں اہم پيش رفت سامنے آئی ہے، جلد ہی ملزم قانون کی گرفت ميں ہوگا۔ سماء

Tabool ads will show in this div