چیف جسٹس نے بیرون ملک اکاؤنٹس کانوٹس لےلیا

اسلام آباد:چیف جسٹس نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بينک اکاونٹس پر ازخود نوٹس لے لیا ۔ اسٹيٹ بينک، ایف بی آر اور ایس ای سی پی سے تمام تفصیلات طلب کرليں۔ وزارت خزانہ، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی دو ہفتوں میں تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔

پاکستانیوں کے بیرون ملک بينک اکاونٹس پر ازخود نوٹس کی سماعت دو ہفتے بعد خصوصی بنچ کرے گا ۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ عدالت کو فراہم کی گئی تفصیلات میں بتایا جائے کہ رقوم کی واپسی کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ۔

چيف جسٹس نے کہا کہ آئی بی ، آئی ایس آئی متعلقہ اداروں کو معاونت فراہم کریں ۔ بتایا جائے پاناما لیکس اور پیراڈائز پر کیا کارروائی ہوئی ۔ یو اے ای ۔ سوئزرلینڈ ۔ اسپین اور برطانیہ میں موجود جائیدادوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے کھربوں روپے پڑے ہوئے ہیں ۔ بظاہر تمام رقم غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بجھوائی گئی ۔ اس رقم کو واپس لانا ہے ۔

CHIEF JUSTICE

Panama leaks

Pakstan

foreign accounts

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div