ڈاکٹر اور نرس کی پُر اسرار موت

اسلام آباد: پینسٹھ سالہ ڈاکٹر اور پچیس سالہ نرس کی پُراسرار موت ہوگئی دونوں کی لاشیں گیسٹ ہاؤس سے برآمد ہوئیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین فور میں گیسٹ پاؤس سے 65 سالہ مرد اور 25 سالہ خاتون لاشیں برآمد ہوئی ہے ، شناخت آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر آفتاب رانا اور نجی اسپتال کی نرس زبدہ رشید کے نام سے ہوئی، کمرے سے بدبو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

ایس پی عامر نیازی کے مطابق ون فائیو پر پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس نے بروقت رسپانڈ کیا ایک خاتون اور مرد کی لاش پمز اسپتال منتقل کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

لاشوں کے قریب سے ممنوعہ ادویات کے پتے بھی ملے، پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے ۔

، ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ بظاہر چوٹ کا کوئی نشان نہیں، مکمل پوسٹ مارٹم کیا ہے۔ دل اور دماغ کے نمونے فرانزک لیب بھیجے ہیں ، رپوٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ موت کسی زہریلی چیز سے ہوئی، یا کوئی دوا کھانے سے یا کچھ اور ہے ۔

ڈاکٹر آفتاب رانا نجی میڈیکل کالج کے رجسٹرار تھے اور اس نجی اسپتال میں بھی کام کرتے تھے جہاں نرس زبدہ ملازم تھی، نرس کے اہلخانہ کے مطابق زبدہ کو روزانہ اسپتال کی گاڑی لینے آتی تھی مگر گزشتہ روز گاڑی نہ آئی تو اپنے طور پر گھر سے اسپتال کا کہہ کرنکلی اُس کے بعد موبائل بند ہوگیا۔ سماء

death

NURSE

Tabool ads will show in this div