دیپیکا، رنویر کی جوڑی نے ایک بار پھر دھوم مچادی

ممبئی : بالی ووڈ کی متنازع فلم پدماوت 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم نے 5 دنوں میں 129 کروڑ روپے کمالئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ مشکلات کے بعد 25 جنوری کوسنیما گھروں کی زینت بنی، فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے 5 دنوں میں 12 9کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔

بالی ووڈ فلم نے صرف 2 دنوں میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 18 سے 19 کروڑ روپے کمائے، یو ایس اے میں فلم نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 31.71 کروڑ جبکہ دنیا بھر میں 196.84 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ ویب ڈیسک

انٹرٹینمنٹ

Deepika padukone

Ranveer Singh

Shahid Kapoor

sanjay leela bhansali

Padmavat

Aditi Rao Hydari

Tabool ads will show in this div