نائن الیون حملے کو 13 سال مکمل، گراؤنڈ زیرو پر ٹاور ون کی تعمیر تکمیل کے قریب

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : امریکا میں گراؤنڈ زیرو پر زیرتعمیر ٹریڈ سینٹر کا ایک ٹاور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، نائن الیون کے موقع پر ٹاور کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

آسمان سے باتیں کرتے ٹوئن ٹاورز اسی مقام پر واقع تھے، یادگار پر مارے جانے والوں کے نام رقم ہیں، تباہی کے 13 سال بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا ٹاور 1 تکمیل کے قریب ہے، سانحہ گزرے سالوں بیت گئے لیکن عام آدمی آج بھی خوفزدہ ہے۔

تباہ شدہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مالک لیری سلوسٹرین کا مؤقف مختلف ہے، کہتے ہیں تعمیری مٹیریل کسی بھی حملے کو جھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق ٹاور1 کی تعمیر رواں سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔ سماء

Shakira

Bushra Ansari

KESC

flies

Tabool ads will show in this div