پاکستان میں زلزلہ،آوران اورلسبیلہ لرزگئے
کوئٹہ: بلوچستان کے شہر آواران اورلسبیلہ میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئےگئے۔
سماءکےمطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایاہےکہ زلزلےکی شدت4.9 اورگہرائی23کلومیٹرریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ پیمامرکز کےمطابق آوران اور لسبیلہ میں آنےوالے زلزلےکامرکزبیلہ سے20کلومیٹردورمشرق میں تھا۔
زلزلے سے کچے مکانات اور عمارتیں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ابتدائی طورپر ایک بچی کی موت اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سماء