داعش کیخلاف کارروائی کیلئےعرب،امریکاکیساتھ،برطانیہ کی معذرت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن :   عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کیخلاف کارروائیوں کیلئے عرب ممالک امریکا سے تعاون پر تیار ہوگئے ہیں، جب کہ برطانیہ نے معذرت کرلی ہے۔

داعش کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب سمیت دس ممالک امریکا سے تعاون پر تیار ہوگئے، وزیر خارجہ جان کیری کے مطابق جنگ میں عرب اتحادی اہم کردار ادا کریں گے۔

ریاض میں سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل اور جان کیری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں آئی ایس آئی ایس کو خطے اور دنیا کیلئے خطرہ قرار دیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا، صدر اوباما پہلے ہی داعش کو عراق اور شام سے ختم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، تاہم امریکا کے سب سے بڑی اتحادی برطانیہ نے شام میں کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔
 
وزیرخارجہ فلپ ہلمنڈ نے جرمنی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ شام کے بارے میں تحفظات رکھتی ہے۔ سماء

کی

کیخلاف

Tabool ads will show in this div