پاکستان اور چین کی دوستی سدا بہار ہے، صدر زی جن پنگ

اسٹاف رپورٹ

دوشنبے : پاکستان کے عظیم دوست چین کے صدر  زی جن پنگ کہتے ہیں دونوں ملکوں کی دوستی سدا بہار ہے، پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تعاون کرتے رہیں گے۔

تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 14ویں اجلاس کے موقع پر چین کے صدر نے پاکستانی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی، اس موقع پر چینی صدر زی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سدا بہار ہے، چین پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہے، اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ جلد پاکستان کے دورے کی خواہش ہے، نومبر میں ایشیاء پیسفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ سماء

birthday

camp

night

Tabool ads will show in this div