چلی میں آمرحکمراں کی سالگرہ پرمخالفین کااحتجاج،جھڑپیں
اسٹاف رپورٹ
سینٹیاگو : چلی میں سابق جنرل پنوشے کی آمریت کی سالگرہ پر بائیں بازو کے مظاہرین پولیس سے لڑ گئے۔
دارالحکومت سنتیاگو کے گلی کوچوں میں بائیں بازو کے سرگرم کارکنوں نے سابق فوجی آمریت کی سالگرہ کے موقع پر احتجاج اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی۔ مظاہرین نے جگہ جگہ املاک کو آگ لگا کر راستے بند کر دیئے۔ پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور مظاہرین کا پتھراؤ اورپولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل گھنٹوں جاری رہا۔ سماء