حرا مانی کی خوبصورت آواز میں ’’آفریں آفریں‘‘، ویڈیو دیکھیں
کراچی : پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حرا مانی نے نصرت فتح علی خان کا گانا آفریں آفریں خوبصورت انداز میں گاکر سب کو حیران کردیا۔
اداکار مانی کی اہلیہ اور ماڈل و اداکارہ حرا مانی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نصرت فتح علی خان کا مشہور گانا آفریں آفریں اپنی دلکش آواز میں بہت خوبصورتی سے گارہی ہیں۔
یہ گانا کوک اسٹوڈیو میں نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے راحت فتح علی خان کے ساتھ گایا تھا، جس پر انہیں کافی پذیرائی ملی تھی۔ سماء