بھارت میں مغل دور کے نایاب سکے دریافت

اسٹاف رپورٹ

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش سے مغل دور کے نایاب سکے دریافت کر لئے گئے۔

قدیم سکے بھارتی شہر کانپور میں فوجی چھاؤنی کے قریب دریافت ہوئے، بھارتی فوج کے مطابق علاقہ مکینوں نے اطلاع دی تھی کہ کھدائی کے دوران زمین سے چند قدیم سکے برآمد ہوئے، مزید کھدائی کی گئی تو 60 سے زیادہ سکے ملے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکوں پر عربی الفاظ نقش ہیں، علاقے کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے معائنے کیلئے سکے محفوظ کرلئے ہیں۔ سماء

judicial

jury

Tabool ads will show in this div