دودن کانوبیاتاجوڑاپراسراراندازمیں جاں بحق

پشاور: کمرے میں گیس بھرنے سے دولہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔

سماءکےمطابق پشاورپولیس نےبتایاہےکہ نوبیاتا جوڑے کی دوروزقبل شادی ہوئی تھی۔ رات کو دونوں گیس کاہیٹرجلاکرسوئے اور صبح کمرے سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ یہ واقعہ یکہ توت میں واقع گھر میں پیش آیا۔

پولیس کےمطابق دلہا دلہن کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔جاں بحق ہونے والی دلہن 3بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔ دونوں گھروں میں ماتم کاسماں ہے۔ علاقے میں موجود ہر آنکھ اشکبارہے۔

ادھررکن اسمبلی حاجی فضل الٰہی جاں بحق نوجوان جوڑے کے گھر پہنچ گئے۔ فضل الہی کاکہناتھاکہ نوبیاہتا جوڑے کی موت گیس لوڈ شیڈنگ کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گھر والوں کی مشاورت سے ایف آئی آر درج کرائي جائے گي ۔سماء

newly wed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div