بھارتی اداکارہ پر جوتے سے حملہ

[video width="480" height="270" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Shoe-Attack.mp4"][/video]

ممبئی / حیدر آباد : بالی ووڈ فلم باہو بلی کی اداکارہ تمنا بھاٹیا کو حیدر آباد میں تقریب کے دوران اس وقت عجیب صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ، جب ایک شخص نے اچانک ان پر جوتے سے حملہ کردیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک جیولری کی دکان کے افتتاح کے لئے پہنچی تھی، جہاں انہیں غیر یقینی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

تقریب کے باہر موجود ہجوم سے دکان کے ایک ملازم نے ان پر غصے میں آکر جوتا دے مارا، تاہم خوش قسمتی سے جوتا انہیں نہیں لگ سکا۔ پولیس نے بعد ازاں جوتا پھیکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ تمنا بھاٹیا کے کرداروں سے ناخوش تھا،جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

فلمیں

ACTRESS

Tamanna Bhatia

hurl

Tabool ads will show in this div