مردان:چیف جسٹس نے ننھی اسماء کے قتل کا نوٹس لےلیا
اسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اسما قتل ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔ آئی جی خیبرپختوانخوا اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیے گئے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل اسماء قتل ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا ۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالحسن بھی شامل ہیں ۔
عدالت نے آئی جی خیبرپختوانخوا اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے مردان میں کمسن بچی اسما سے جنسی زیادتی اور قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا ۔
واضح رہے کہ چار سالہ اسماء چودہ جنوری کو لاپتہ ہوئی اوراگلے روز گھر کے قریب کھتیوں سے اس کی لاش ملی تھی۔ انصاف کے منتظراہل خانہ کے لیے کیس کی تحقيقات تعطل کا شکارہے۔ کيوں کہ ڈي اين اے رپورٹ سامنے آنے کے باوجود تحقيقات ميں کوئي پيش رفت نہ ہوسکي۔
ڈی آئی جی مردان کے مطابق پولیس کےعلاوہ جے آئی ٹی بھی تحقیقات کررہی ہے۔ فائنل رپورٹ جمعرات کو ملے گی فائنل رپورٹ کے بعد مزيدمشکوک افراد کےنمونےبجھوائے جائیں گے۔ سماء