متنازعہ فلم پدماوت کا تین روز میں 83 کروڑ کا بزنس

ممبئی : بھارتی متنازعہ فلم ”پدماوت “ نے ریلیز کے بعد 3 روز میں 83 کروڑ کا بزنس کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ فلم ”پدماوت “ نے ریلیز کے صرف تین روز میں 83 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوت “ 25 جنوری کو ریلیز کی گئی جس میں اداکار رنویر سنگھ ، شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

فلم نے ریلیز کے پہلے روز انیس کروڑ، دوسرے روز 32 کروڑ ، تیسرے روز 27 کروڑ اور مجموعی طور پر 83 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی ،شاہد کپور مہاراول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ سلطان علاﺅالدین خلجی کا کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ”پدماوت “ کو ہندو انتہا پسند گروپ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ کئی سینما مالکن نے فلم کی ریلیز سے انکار کردیا۔ سماء

Deepika padukone

padmavati

Padmavat

Tabool ads will show in this div