عراق اور شام میں داعش پر امریکی حملے جاری، کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ
اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکا کی قیادت میں شام اور عراق میں داعش کیخلاف حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں بحری بیڑے نے شام میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا۔
شام عراق سرحد پر ہونیوالے حملے میں سمندر سے میزائل داغا گیا،
دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں خراسان گروپ کا اہم کمانڈر الترک نشانہ بنا جبکہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔
صدر اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکا داعش کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، شدت پسند تنظیم امریکا سمیت پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔
امریکا کی سربراہی میں سعودی عرب، قطر، اردن اور بحرین بھی داعش کیخلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ سماء
KESC
Gujrat
exercises
jirga
امریکی
mistake
تبولا
Tabool ads will show in this div