دنیا اپنے مسائل امن سے حل کرنا چاہتی ہے، براک اوباما
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : امريکی صدر براک اوباما کہتے ہيں داعش کو ہر صورت تباہ کرنا ہوگا، دنيا کے لوگ چاہتے ہيں ان کے مسائل امن سے حل کئے جائيں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس نيويارک ميں شروع ہوگيا ہے، وزیراعظم نواز شريف جمعہ کو خطاب کريں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 69واں اجلاس نيويارک ميں شروع ہوگیا، 120 ممالک کے سربراہان شرکت کررہے ہيں، افتتاحی خطاب ميں اقوام متحدہ کے سيکريٹری جنرل بان کی مون نے شدت پسندی اور موسمياتی تبديلی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور ديا۔
امريکی صدر اپنے خطاب بولے کہ دہشت گردی دنيا کیلئے کينسر بن چکی ہے اور اس کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہوگا۔
براک اوباما نے کہا کہ شام اور عراق ميں دہشت گردی کی کارروائيوں نے اقدامات پر مجبور کيا، آئی ايس آئی ايس کو ہر صورت تباہ کرنا ہوگا۔
وزيراعظم نواز شريف جمعے کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کريں گے۔ سماء