افغان ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ،5 کیڈٹس ہلاک

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی میں خود کش حملے اور فائرنگ سے ہلاک کیڈٹس کی تعداد 5 جب کہ حملے میں 11 سیکیورٹی اہل کار بھی ہلاک ہوئے۔ہوگئی۔ اکیڈمی میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری  رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور افغان میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دالراحکومت کابل میں علی الصبح دہشت گردوں نے مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو نشانہ بنایا۔

 

افغان ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق اب تک حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی، جب کہ حملے میں فائرنگ کے تبادلے میں 11 سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے اکیڈمی کے اندر خودکش حملہ بھی کیا گیا، ملٹری اکیڈمی کے اندر سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی مسلسل سنائی دی گئیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے، جنہوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ افغانستان کی مرکزی ملٹری اکیڈمی ہے،جہاں گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری بس ڈیفنس یونیورسٹی کے کیڈٹس کو لے جانے والی بس سے ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سماء

KABUL

TALIBAN

NDS

academy

defense university

Tabool ads will show in this div