فی الحال میرے پاس کوئی ثبوت نہیں؛شاہد مسعود
لاہور: زینب قتل کیس میں ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق بلند وبالا دعوے کرنے والے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت میں مکر گئے۔ صحافیوں سے بولے کہ تحقیق کیلئے معلومات دی تھیں۔
زینب قتل کیس میں ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہونے والے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت ميں بيان ديا کہ میں نے خبر نہیں دی تھی،میں نے صرف ایک معلومات دی تھی کہ تحقیق کی جائے۔ ان کا کہنا تھا سب نے میرا تماشہ بنایا ہے اگر اس بچی کی ویڈیو نکل آئی تو کون ذمہ دار ہو گا۔
سپريم کورٹ لاہوررجسٹري ميں شاہد مسعود صحافیوں سے صلاح مشورہ بھی کرتے رہے۔ شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ يہ نہيں کہاکہ ميرے پاس ثبوت نہيں ہيں۔ فی الحال میرے پا س ثبوت نہیں ہیں۔
ایک وکیل نے ان سے سوال کیا کہ ڈاکٹرصاحب توپھرآپ کيوں انڈرپريشرآرہےہيں،جواب میں شاہد مسعود نے کہا ميں توانڈرپريشرنہيں آرہا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اگرآپ سچ بول رہےہيں توہم آپ کےساتھ ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میں نے صرف ایک معلومات دی تھی کہ تحقیق کی جائے،سب نے میرا تماشہ بنایا ہے۔ سماء