تیسراٹی ٹوئنٹی؛گرین شرٹس نے میدان مارلیا
ماؤنٹ ماؤنگانوئی: پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کا معرکہ گرین شرٹس نے 18 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 182 رنز کاہدف دیا تھا۔ شاندار کارکردگی پر شاداب خان مین آف دی میچ رہے۔فخر زمان نے دھواں دھار چھیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پرع 181 رنز اسکور کیے۔ اوپنر جوڑی احمد شہزاد اور فخرزمان نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
نیوزی لینڈ نے جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر163 رنز بنائے۔ 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 32 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب کیوی کپتان کین ولیم سن 9 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔
دیگرکیوی کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل نے 59 رنز کی شانداراننگ کھیلی،انارو کچن نے 19، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ایک، روس ٹیلر نے 25 اور ٹوم بروس نے 22 رنز اسکور کر کے ٹیم کو 163 رنز تک پہنچایا۔
پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پرع 181 رنز اسکور کیے۔ اوپنر جوڑی احمد شہزاد اور فخرزمان نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
فیصلہ کن میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی پریکٹس سیشن کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے فاسٹ بالر حسن علی ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ عامر یامین کو شامل کیا گیا۔
آج کا میچ سرفرازالیون کے لیے نہایت اہمیت کا حامل تھا کیونکہ جیت کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عالمی نمبرون کا تاج پاکستان کے سرپرسجے گا۔
تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 30 رنز کے اسکور پر گری جب چوتھے اوور کی آخری گیند پراوپنر احمد شہزاد 18 گیندوں پر 19 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔ اوپنراحمد شہزاد کولن ڈی کی گیند پرکیچ آٓؤٹ ہوئے۔احمد شہزاد کے بعد ون ڈاؤن پربیٹنگ کے لیے آنے والے بابراعظم نویں اوور کی آخری گیند پراش سودی کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو ئے۔ بابراعظم نے 17 گیندوں پر 18 رنز بنائے جس میں ایک چوکا شامل ہے۔
چودہویں اوور کی پانچویں گیند پرپاکستان کی تیسری وکٹ 106 رنز کے اسکور پرگری جب فخر زمان مچل سینٹنرکی گیند پرٹوم بروس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔فخرزمان 36 گیندوں پر 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ سولہویں اوور کی آخری گیند پرچوتھی وکٹ کپتان سرفرازاحمد کی گری جو 123 رنز کے مجموعی اسکور پر 21 گیندوں پر 29 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سرفراز نے 3 چوکے لگائے۔ ان کا کیچ مچل سینٹنر کی گیند پر ٹم ساؤتھی نے لیا۔
پانچویں وکٹ عمر امین کی تھی جو ٹم ساؤتھی کی گیند پر کولن ڈی گرینڈ ہوم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عمر امین نے 7 گیندوں پر21 رنز اسکور کیے جس میں 3 دھواں دھارچھکے بھی شامل ہیں۔انیسویں اوور کی چوتھی گیند پر چھٹی اور آخری وکٹ وکٹ فہیم اشرف کی گری جو 4 گیندوں پر ایک چوکے سمیت 8 رنز اسکور کرنے کے بعد پویلین لوٹے۔
بیسویں اوور کے اختتام پر عامریامین اور حارث سہیل کریز پر موجود تھے۔ عامریا مین نے 6 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رنزاسکور کیے جبکہ حارث سہیل نے 12 گیندوں پر20 رنز بنائے۔ آخری اوور میں دونوں نے اسکور میں 16 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف ملا۔
ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد ٹیم کا حوصلہ بلند ہے ۔ سماء