پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ماؤنٹ مین گینی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 آج کھیلا جا رہا ہے، پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
‘It would be nice to do the damage first up with the ball’ - Kane Williamson after losing the toss and being asked to bowl first #nzvpak pic.twitter.com/mTrPqNUeUr
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 28 January 2018
تفصیلات کے مطابق بے اوول میں ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو بولنگ کی دعوت دی ہے۔
BLACKCAPS XI: Guptill, Williamson (c), Kitchen, Bruce, Taylor, De Grandhomme, Blundell, Santner, Southee, Sodhi, Boult #nzvpak pic.twitter.com/W73ArY3Ogs
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 28 January 2018
تین میچز کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک پوائنٹ سے برابر ہے۔ آج ہونے والی میچ میں حسن علی ٹخنے کی چوٹ کے باعث میچ سے باہر ہیں، ان کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، تیسرا ٹی20 جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سرفراز کا کہنا تھا کہ ٹیم میں حسن علی کے زخمی ہونے کے باعث عامر یامین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، دوسرا ٹی 20 جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔ سماء