آخری ٹی ٹوئنٹی سے قبل گرین شرٹس کو بڑاجھٹکا؛اہم کھلاڑی ان فٹ

ماؤنٹ ماونگانوئی:۔ پاکستان اور نيوزي لينڈ کے درميان ٹي ٹوئنٹي سيريز کے فيصلہ کن معرکہ سے قبل گرین شرٹس کو بڑا جھٹکا مل گیا۔ پریکٹس سیشن کے دوران اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گیا۔

پاکستان اور نيوزي لينڈ کے درميان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا آخری اور تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کے اہم ہتھیار حسن علی آخری میچ سے قبل ان فٹ ہوگئے۔

حسن علی پریکٹس سیشن کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ آج کا میچ سرفرازالیون کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جیت کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عالمی نمبرون کا تاج پاکستان کے سر پر سج سکتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکے دومیچز میں پاکستان اورنیوزی لینڈ نے ایک ایک میچ میں فتح اپنے نام کی ہے۔

3rd t20

HASSAN ALI

Tabool ads will show in this div