آسٹریلین اوپن،کیرولین ووزنیا کی نے وومنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سڈنی : آسٹریلین اوپن میں کھیلے گئے ویمنز میچز میں وومنز ٹائٹل کیرولین ووزنیا نے اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن کا ویمنز ٹائٹل کیرولین ووزنیا کی نے جیت لیا، فائنل میں نمبر ون سیمونا ہیلپ کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست ہوئی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ایونٹ کے راڈ لیور ایرینا میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل دلچسپ ہوا۔

   

پہلے ہی سیٹ سے سخت مقابلہ ہوا جس میں ووزنیاکی نے ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔

 

دوسرے سیٹ میں سیمونا ہیلپ نے کم بیک کیا اور حریف کو عمدہ اسٹروکس اور ونرز سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھ تین سے فتح حاصل کی۔

فیصلہ کن سیٹ کچھ یکطرفہ رہا جس میں ووزنیاکی نے چھ، چار سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ وہ کیریئر میں پہلی بار کوئی گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

       

کیرولین ووزنیا کی فتح پر سرینا ویلمز سمیت مختلف کھلاڑیوں نے نیک خواہشات اور کامیابی پر مبارک باد دی۔ سماء

Australian open

2018

CAROLINE WOZNIACKI

women's title

Tabool ads will show in this div