زینب قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

لاہور : سانحہ قصور اور زینب قتل کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔ ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکرپرسن کے علاوہ سینئر صحافی اور اہم میڈیا شخصیات بھی عدالت طلب کرلی گئیں،اینکر پرسن تحقیقات کے لیے بنائی جے آئی ٹی کے سامنے جمعہ اور ہفتے کو پیش نہیں ہوئے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران زینب قتل کیس کی بازگشت بھی سنائی دی، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ زینب قتل کیس میں اینکرپرسن کے بیان پرنوٹس لیا تھا، ہم میڈیا کی مدد چاہتے ہیں اورسچ تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نےآج لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت میں اے پی این ایس ، پی بی اے ، میڈیا مالکان اور سینیر صحافیوں کو بھی طلب کرلیا۔

دوسری جانب ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن گزشتہ روز بھی جے آئی ٹی کے اجلاس میں پیش نہ ہوئے۔

ادھر پنجاب حکومت کی طرف سے زینب قتل کیس کے علاوہ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7دیگر بچیوں کے کیسز کی ازسر نو تحقیقات جے آئی ٹی کے سپرد کردی گئی۔

جے آئی ٹی نے زیادتی کے بعد قتل کی گئی ایمان فاطمہ کا کیس دوبارہ کھولتے ہوئے،مقدمے کے ملزم مدثر کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کرنے والے 6 اہل کاروں سب انسپکٹر محمد علی، اےایس آئی تنویر،اے ایس آئی شریف ،کانسٹیبل محمد عامر، عابدحسین اورخالد کو طلب کرلیا۔ سماء

MINOR GIRL

SERIAL KILLER

Justice for Zainab

kasur incident

zainab murder case

Justice4Zainab

imran ali

Shahid Masood

Anchor person

Tabool ads will show in this div