پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج،حد نگاہ صفر

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/FOG-LHR-28-01.mp4"][/video]

لاہور / فیصل آباد/ ملتان : اتوار کے روز بھی پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، جس کے بعد موٹڑ وے پولیس نے شہریوں گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایات کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے پھر دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ لاہور سے پنڈی بھٹیاں، خانیوال ملتان موٹر وے شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، جب کہ قومی شاہراہ پر لاہور سے احمد پور شرقیہ تک بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔

 

سیالکوٹ میں بھی صورت حال مختلف نہیں ، جہاں سیالکوٹ اور نارووال بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔

گوجرانوالہ، بہاولنگر، چشتیاں، لودھراں اور جہلم کے علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ ملتان میں حد نگاہ 100 میٹر رہ گئی جبکہ چشتیاں میں حد نگاہ صفرہوگئی ہے۔

موٹروے حکام نے ڈرائیوروں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری دھند میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ سماء

PUNJAB

MET OFFICE

dense fog

thick fog

Tabool ads will show in this div