ماں کی بنائی ویڈیو نے جلاد باپ کو پکڑوا دیا

بنگلور: بھارت ميں بے رحم باپ دس سالہ بچے کے ليے جلاد ثابت ہوا، مگر ماں کی بنائی ویڈیو نے باپ کو پکڑوا دیا ۔

بھارت کے شہر بنگلور میں بے رحم باپ نے اپنے دس سالہ بچے کو وحشيانہ انداز سے تشدد کا نشانہ بنايا، اس دوران بچے کي ماں بچانے نہيں آئي بلکہ ويڈيو بناتي رہي اور بے بس بچہ روتا رہا مار کھاتا رہا۔

واقعے کے کچھ عرصے بعد موبائل خراب ہوگيا اور مرمت کے ليے بھيجا گيا، تب کاريگروں نے ويڈيو ديکھي اور سوشل ميڈيا پر شيئر کردي جس کے بعد ويڈيو وائرل ہوئي۔

پوليس نے وحشي باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا، گرفتار شخص مہيندرا کمار نے پوليس کو بيان ديا ہے کہ اس نے جھوٹ بولنے پر بچے پر بدترين تشدد کيا ۔ سماء

son

BEATING

mercilessly

Tabool ads will show in this div