غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

راولپنڈی: پاک فوج نے نانگا پربت سرکرنے کی کوشش کرنیوالے پولینڈ اور فرانس کے 2 کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نانگا پربت پر پھنسے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت بیس کیمپ لانے کیلئے آرمی نے آپریشن شروع کردیا، جس میں 2 ہیلی کاپٹرز اور 4 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نانگا پربت پر پھنسے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کی درخواست ان کے ملکوں کے سفارتخانوں نے کی ھی، پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں میں فرانسیسی خاتون ایلزبتھ اور پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹوماس شامل ہیں۔ سماء

rescue operation

Nanga Parbat

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div