مودی سرکار کا کارنامہ، انتہاء پسند جماعت کے سربراہ کا خطاب قومی ٹی وی پر نشر

اسٹاف رپورٹ

ممبئی : مودی سرکار کے آتے ہی بھارت میں ہندو انتہاء پسندی کا رجحان بڑھ رہا ہے، قومی ٹی وی پر انتہاء پسند جماعت آر ایس ایس کا خطاب نشر کیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم نے رنگ دکھانا شروع کردیا۔

مودی سرکار کے آتے ہی ہندوتوا کا پرچار، برسر عام انتہاء پسند ہندو جماعت راشٹریہ سیوک سنگھ کے سربراہ کا ناگپور میں خطاب قومی ٹی وی چینل دور درشن پر براہ راست نشر کیا گیا۔

آر ایس ایس چیف نے خطاب میں ہندوتوا کو قومی پہچان قرار دیا، موہن بھگوت نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، مسلمانوں پر بھی تنقید کے نشتر برسائے، لیکن انتہاء پسند وزیراعظم کیلئے تعریف کیلئے پھول جھڑتے رہے، نریندر مودی نے بھی خطاب کو قومی مسائل کا عکاس قرار دیا۔

قومی ٹی وی پر خطاب نشر کرنے کی اجازت پر کانگریس نے حکمراں جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا، سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کہتے ہیں قوم کو مذہبی بنیادوں پر بانٹا جارہا ہے، کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے بھی کڑی تنقید کی اور اسے خطرے کی گھنٹی قرار دیا۔

بھارتی میڈیا میں بھی خطاب پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، انتہاء پسندی کی تشہیر موضوع بنا ہوا ہے۔ سماء

Malaysia

ٹی

وی

dacoit

rahul

Tabool ads will show in this div