راو انوار کہاں گئے ؟ چیف جسٹس نے سول ایوی ایشن سے رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد: کہیں راؤ کے فرار کا معاملہ تو نہیں؟ پندرہ دنوں میں کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹ سے کتنے پرائیوٹ طیاروں نے اُڑان بھری چیف جسٹس نے رپورٹ طلب کرلی۔

راو انوار کراچی سے تو پہلے ہی بھاگ گئے تھے تو کیا اب ملک میں بھی موجود نہیں ؟ کہیں خاموشی سے جیٹ طیارے میں بیرون ملک فرار تو نہیں ہوگئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے رپورٹ مانگ لی ، پندرہ دن میں کتنے پرائیوٹ طیاروں نے کب اور کہاں اڑان بھری؟ کو تمام تفصیلات آج سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

ادھر آئی جی سندھ نے نقیب قتل کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں ایک اور کمیٹی بنا دی۔

راو انوار نے پہلی کمیٹی پراعتراضات لگائے تھے جس کی سربراہی ثناٗ اللہ عباسی کررہے ہیں۔ سماء

CJP

RAO ANWAR

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div