قصور میں خیرمقدمی بینرز لگنے پر لواحقین سیخ پا
معصوم بچي زینب کے قتل پر سياست اور تاليوں کے بعد اب مبارکباد کا شور؟ زينب کے قاتل کا سراغ اہل خانہ نے لگايا مگر شاباشي قصور پوليس کو دی گئی۔ اُسی نااہل پولیس کو جو زینب سے پہلے پیش آنے والے زیادتی کے واقعات پر کچھ نہ کرسکی۔ شہر بھر میں لگے خیر مقدمی بینرز لواحقين کے دلوں ميں آگ لگاتے رہے۔ پوسٹرز کس نے لگائے کسی کو معلوم نہیں۔ مہر شفیق کی رپورٹ