داعش نے ایک اور برطانوی رضا کار ایلن ہیننگ کو ذبح کردیا

اسٹاف رپورٹ


بغداد :  عراق میں موجود انتہا پسند داعش کے ہاتھوں یرغمالی بنے ایک اور برطانوی شہری ایلن ہینگ کو ذبح کردیا گیا ہے، یوں شدت پسند گروہ کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی۔

عراق میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والا ایلن ہینگ کئی ماہ سے داعش کی قید میں تھا، سر قلم کرنے سے قبل لی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کردی گئیں ہیں، شدت پسند گروہ نے دھمکی دی ہے کہ بین القوامی طاقتیں آپریشن سے باز نہ آئیں مزید مغویوں کا بھی یہی انجام ہوگا، دوسری جانب وہائٹ ہاؤس نے اس عمل کی سختی مذمت کی ہے۔

پریس بریفننگ کے دوران ترجمان نے ایک بار پھر داعش کو ختم کرنے کا عزم دہرایا۔ سماء

کو

نے

Pakistan Army

gulf

engineers

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div