نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار ذمہ دار قرار

کراچی: نقيب اللہ قتل کیس میں پوليس نے راؤ انوار اور ان کي ٹيم کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔


سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ان کي ٹيم کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ نقيب اللہ کو جعلي پوليس مقابلے ميں مارا گيا۔

ایڈیشنل آئی جی سي ٹي ڈي ثنااللہ عباسی کی سربراہی میں بنائی گئی رپورٹ میں بتايا گيا کہ نقیب سميت تين افراد کو تین جنوری کو حراست میں لیا گیا۔ علی اور قاسم کو چھ جنوری کو رہا کردیا گيا جبکہ نقيب کو دس دن بعد تیرہ جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں جعلی مقابلے میں مار دیا گیا۔ راؤ انوار اور ان کي ٹيم جعلی مقابلے میں ملوث پائي گئي۔

نقیب کے والد کی مدعیت میں راؤ انوار اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتيش تيز کردي گئي ہے۔ سماء

RAO ANWAR

investigation report

Naqeebullah Mehsood

Tabool ads will show in this div