شام : داعش کے جنگجو کوبانی میں داخل، کرد ملیشیاء سے شدید لڑائی
اسٹاف رپورٹ
دمشق : داعش کے جنگجو شام کے اہم سرحدی قصبے کوبانی میں داخل ہوگئے ہیں، جہاں شدت پسندوں اور کُرد ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
ترکی کی سرحد سے ملحقہ قصبے کوہانی میں اس وقت گھمسان کی جنگ جاری ہے، جس کے باعث مزید سیکڑوں افراد علاقہ چھوڑ گئے ہیں، اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کرد باشندے اس علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔
کوبانی قصبہ 3 ہفتے سے داعش کے محاصرے میں تھا، کوہانی پر کنٹرول کی صورت میں ترک سرحد کے ساتھ وسیع علاقہ داعش کے قبضے میں چلا جائے گا۔ سماء