بھارتی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، پاکستانی علاقوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

اسٹاف رپورٹ

نئی دہلی : ايک تو چوری اوپر سے سينہ زوری، بھارتی وزيراعظم نريندر مودی ہٹ دھرمی پر اُتر آئے، پاکستانی علاقوں پر حملے جاری رکھنے کا عنديہ دے ديا، بھارتی وزير دفاع نے بھی پاکستان کو قيمت چکانے کی دھمکی دے دی۔

بھارت کے انتہاء پسند وزيراعظم نے پاکستانی علاقوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی فوج کو مکمل اختيار دے ديا، نريندر مودی نے بھارتی حملوں کو جوابی کارروائی قرار ديا اور کہا کہ فوج کی کارروائيوں سے وہ مطمئن ہیں، پاکستان کے سامنے کسی صورت گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

بھارتی وزير دفاع ارون جيٹلی نے بھی دھمکی آميز لہجہ اپناتے ہوئے پريس کانفرنس کی اور يہی الفاظ دہرائے، بھارتی وزير دفاع نے پريس کانفرنس ميں سيز فائر کی خلاف ورزی کی، ساری ذمہ داری پاکستان پر ڈالی اور اپنا دامن جھاڑ کر چلے گئے۔ سماء

vote

eid

KESC

war

جاری

علاقوں

tragic

mirza

Tabool ads will show in this div