ملالہ کو کینیڈا کی اعزاز ی شہریت دیدی گئی
اسٹاف رپورٹ
ٹورانٹو : کینیڈا نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو اعزازی طور پر اپنی شہریت دے دی ہے۔
کینیڈا نے پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کے لیے امن کے نوبیل انعام کا اعلان ہونے کے بعد اعزازی طور پر اپنی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملالہ 22 اکتوبر کو شہریت وصول کریں گی، جس ملالہ نے کہا ہے کہ وہ شہریت لینے خود کینیڈا جائیں گی۔ سماء