چین میں ہر طرف دھند چھا گئی،پروازیں اور ٹریفک متاثر
اسٹاف رپورٹ
بیجنگ : چین کے شہر تیانجن میں ہر طرف دھند چھاگئی، جس سے ٹریفک اور پروازیں متاثر ہوئیں۔
چین کے ساحلی شہر تیانجن پر صبح سویرے گہری دھند چھاگئی، جس سے حد نگاہ دو سو میٹر سے بھی کم رہ گئی۔ دھند کے باعث شہر کے چودہ ایکسپریس وے بند کر دیئے گئے۔ شہر سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی، جب کہ آنے والی پروازوں کو بھی لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ملی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے دھند چھٹ جائے گی۔ سماء
reuters
deals
تبولا
Tabool ads will show in this div