طوفان ہُدہُد بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ٹکرانے کو بیقرار
اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : سمندری طوفان ہُد ہُد آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، ساحلی شہر ویزاگ میں طوفان سے چھ افراد ہلاک ہوگئے، ریاست اڑیسہ سمیت مشرقی ساحلی علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہڈ ہڈ نے بھارت کی مشرقی ساحلوں پر تباہی مچادی، خلیج بنگال میں اٹھنے والے طوفان سے ریاست آندھراپردیش کا ساحلی علاقہ وشاکھا پٹنم شدید متاثر ہے۔
تیز ہوا کے باعث کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، رخت جڑ سے اکھڑ گئے، ہورڈزنگ سڑکوں پر بکھرے پڑے ہیں ،سڑکیں ویران ہیں، پیدل چلنے والوں کیلئے کڑا امتحان ہے، تیز بارش کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگ گھر بار چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اسے تباہ کن طوفان قرار دیا ہے۔ طوفان کے ساتھ ایک سو پچانوے کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، سمندر میں بھی طغیانی ہے، لہریں کئی فٹ بلند ہورہی ہے۔
طوفان کی شدت سے وشاکھا پٹنم اور وجے نگرم کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھارتی بحریہ اور ائیرفورس کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ سماء