فیصل آباد میں بھی اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس نصب، ویڈیو دیکھیں
فیصل آباد : فیصل آباد میں بھی اے ٹی ایم کی چائنہ کٹنگ، اے ٹی ایم مشین میں اسکمنگ ڈیوائس فکس کرتے ہوئے 2 ملزمان کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
فیصل آباد میں بھی اے ٹی ایم مشینوں سے جدید طرز پر لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے، اسکمنگ ڈیوائس فکس کرتے ہوئے 2 ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اے ٹی ایم مشین میں گڑ بڑ کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں افراد مقامی ہیں۔
نمائندہ سماء کے مطابق پولیس نے اسکمنگ ڈیوائس قبضے میں لے لی تاہم ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بھی اے ٹی ایم مشینوں سے لوٹ مار کرنیوالے چینی باشندوں کو گرفتار کیا گیا تھا، اس طرح کے واقعات میں ملک بھر کے بینکوں سے صارفین کے کروڑوں روپے چرائے جاچکے ہیں۔ سماء