ترکی کی داعش کیخلاف فضائی اڈے دینے کی تردید

اسٹاف رپورٹ


انقرہ   :  ترکی نے شدت پسند تنظیم داعش کیخلاف حملوں کیلئے اتحادیوں کو اپنے فضائی اڈے دینے کی تردید کردی۔ شام کے سرحدی شہرکوبانی میں صورت حال اب بھی کشیدہ ہے۔

کبھی داعش کا پلڑا بھاری تو کبھی کرد جنگجوؤں کو برتری حاصل، کوبانی کی لڑائی میں اُتار چڑھاؤ جاری ہے۔ چندروز قبل شدت پسند گروہ نے شہر کے اہم مقامات کو زیر تسلط لیا، تاہم یہ قبضہ دیرپا ثابت نہ ہوا۔

ترکی کے ڈپٹی وزیراعظم بلند آرنک کا کہنا ہے کہ کوبانی میں آپریشن کیلئے اتحادیوں سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ کرد فورسز کی حمایت میں شامی فضائیہ نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ جب کہ عراق کے صوبے النبار میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد ایک لاکھ اسی ہزار لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔ سماء

کی

kunduz

کیخلاف

fms

Tabool ads will show in this div