زینب قتل کیس:روزانہ سماعت،7روز میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت

یناب

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ۔زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرکے ٹرائل سات روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد کو ہدایات ایڈیشنل رجسٹرار نے مراسلے کے ذریعے جاری کیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ انیس سات کے تحت کیس کا ٹرائل سات یوم میں مکمل کرنا ضروری ہے۔ اس لیے کیس کا ٹرائل مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔

زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو بدھ کے روز چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو دوبارہ آٹھ فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سماء

JusticeForZainab

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div