کسی سے ذاتی لڑائی نہیں،ہمیشہ اچھےلفظوں سے اتفاق کیا

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ حکومت کو چھوڑکراپوزیشن کاساتھ دینےپرتنقید ہوئی، کسی سےذاتی لڑائی نہیں،ہمیشہ اچھی باتوں سےاتفاق کیا۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتےہوئے چوہدری نثارنے کہاکہ گزشتہ روزمیرےبیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا۔چوہدری نثار نےکہاکہ کچھ حلقوں کی جانب سے کہاگیا کہ میں نےحکومت چھوڑکراپوزیشن کاساتھ دیا۔

چوہدری نثارنےبتایاکہ ویزا آن ارائیول قومی سلامتی کامسئلہ ہے،اس پر بحث ہونی چاہیےتھی۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نےبتایاکہ ساڑھے4سال کسی ایک شخص کوبھی ویزاآن ارائیول نہیں دیا۔

چوہدری نثار نےمزید کہاکہ پریس گیلری سےکیاصرف دنگافسادہی کورکیاجاتاہے،ہرچیزمیں منفی پہلوکی رپورٹنگ غیرمناسب ہے۔

انھوں نے افسوس کےساتھ کہاکہ کیا ایوان میں کوئی سنجیدہ بات نہیں ہوسکتی،اس ایوان کی بے توقیری سب نے کی۔

چوہدری نثار نےمزید بتایاکہ میراموقف تھا کہ حکومتیں این جی اوزکی حمایت کیوں کررہی ہیں۔ شیریں مزاری کی اچھی بات کی حمایت کرکےکوئی گناہ نہیں کیا۔کسی سےذاتی لڑائی نہیں،ہمیشہ اچھی باتوں سےاتفاق کیا۔ سماء

NISAR ALI KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div