بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا نےفی یونٹ بجلی 2 روپے99 پیسےسستی کرنےکی منظوری دیدی۔

ترجمان نیپرا نے بتایاکہ قیمتوں میں کمی دسمبرکے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ دسمبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 11پیسے فی یونٹ رہی۔

نیپرا کےمطابق بجلی تقسیم کارکمپنیوں نےصارفین سے8 روپے10پیسےفی یونٹ وصول کیے۔قیمتوں میں کمی سے صارفین کو21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ کےالیکٹرک صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔ سماء

Power Tariff

Tabool ads will show in this div