ملزم عمران کا اعترافی ویڈیو بیان جاری

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Zainab-Killer-Sot-Ex-24-01.mp4"][/video]

لاہور: زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمران کا اعترافی ویڈیو بیان جاری کردی گیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ زینب کو بہانے سے ساتھ لے گیا، زینب نے سوال کیا 'ہم کہاں جا رہے ہیں'؟ زینب کو کہا 'ہم راستہ بھول گئے ہیں'۔


تفصیلات کے مطابق ملزم عمران علی نے اعترافی ویڈیو بیان میں بتایا کہ زینب نے پوچھا تھا کہا لے جا رہے ہو؟ میں نے کہا راستہ بھول گیا ہوں۔ پھر میں نے کہا اندھیرا بہت ہے، پتہ نہیں چل رہا۔

زینب کےقاتل کا14روزہ ریمانڈمنظور،پولیس کےحوالے

ملزم عمران نے بتایا کہ زینب کو کہا ادھر سے چلتے ہیں جلدی پہنچ جائیں گے، ادھر دو بیکری کے ساتھ آگے سیور جل رہا ہے۔ میں نے کہا وہ سامنے ہے، ہم نزدیک آگئے جہاں جانا ہے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ جب ہم ادھر پہنچے تو وہاں ایک بندہ کھڑا تھا، پھر میں نے واپسی کا کہہ دیا۔

واضح رہے کہ زینب قتل کیس میں ملزم عمران علی کی گرفتاری کچھ دن قبل عمل میں لائی گئی تھی جس کو کل میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ سماء

PUNJAB

imran ali

zainab killer

confessional video

Tabool ads will show in this div